پانامہ لیکس قومی ایشوہے، وزیراعظم کی صحت کیلیے دعاگو ہوں، اعتزاز

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس قومی ایشو ہے، اس سے ہٹ نہیں سکتے لیکن میری ہمدردیاں وزیراعظم نوازشریف اور انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ اعتزاز احسن پارٹی پالیسی کیخلاف نہیں جائینگے پارٹی پالیسی چیئرمین بلاول نے بیان کردی ہے لیکن وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی وجہ سے میں انکی صحت کیلیے دعا گو ہوں، پانامہ لیکس ایک قومی ایشو ہے جو پاکستان کیلئے بہت اہم ہے کہ کس طرح پاکستانی سرمایہ خفیہ کمپنیوں میں رکھا گیا، ہمارا موقف ٹی او آر پر وہی ہوگا لیکن ہمارا لہجہ مدھم ہوگا ہم وزیراعظم اورانکے اہلخانہ کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے۔
ہم نے حکومت سے کہا کہ اگر ہمارے ٹی او آر کو من وعن مان لیا جائے تو وزیراعظم کا نام ابتدائیہ سے نکالا جاسکتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا رہا کہ ہم وزیراعظم کا نام ہٹانے پر تیار ہوگئے ہیں سنسنی خیز ایشو بنا دیا گیا، ہم شریف فیملی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں چاہتے حالانکہ حکومت نے بہت واویلا ڈال رکھا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ کمشن کے سامنے لاکھوں مقدمات آجائیں اتنی دھول اڑے کہ پانامہ پیپرز کی طرف کسی کا دھیان ہی نہ جائے، احتجاج کی تحریک پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے، ہمارے تجویز کردہ ٹی او آر کے لئے قانون سازی کرنا پڑیگی۔

پنھنجي راءِ لکو