ملک سے باہر اپنی مرضی سے نہیں بلکہ علاج کیلئے آیاہوں،ایسے حالات میں اجلاس سے خطاب کا یہی طریقہ ہے:نوازشریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ملک سے باہر اپنی مرضی سے نہیں آیا ،علاج کیلئے آیا ہوں ،ایسے حالات میں اجلاس سے خطاب کا یہی طریقہ ہے۔
بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرہ ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،اپنی مرضی سے یہاں نہیں آیا ہوں بلکہ علاج کیلئے آیا ہوں ،زرعی شعبہ کا ٹن کی فصل کی وجہ سے ہم ہدف حاصل نہ کر سکے ،زرعی اہداف حاصل کرلیتے تو جی ڈی پی کی شرح ایک فیصد بڑھ جاتی ،آنے والے وقت میں انشااللہ اہداف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے کرم سے ٹھیک ہیں اور کل آپریشن کے بعد طبیعت ٹھیک ہو جائے گی ،پرویز خٹک اور قائم علی شاہ نے اچھے الفاظ کا اظہار کیا ،سب کا احسان مند ہوں ،سب نے اچھے جذبات کا مظاہرہ کیاہے ۔

پنھنجي راءِ لکو