بجٹ عوام دوست ہے ،ہر نان ٹیکس پیئر کو اتنی سزا دینی چاہئے کہ وہ خود ہی ٹیکس نیٹ میں آجائے:محمد زبیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے مالی سال 2016-17ء کے بجٹ کو عوام دوست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے، حالیہ بجٹ میں بھی نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات زیر غور ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تو ہر نان ٹیکس پیئر کو اتنی سزا دینی چاہئے کہ وہ خود ہی ٹیکس نیٹ میں آجائے،ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے حکومتی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ سے ہمیں منافع نہیں مل پارہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں 60 فیصد تک ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے اور اگلے سال ہم اس ہدف کو دگنا کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے اندھیروں کے خاتمہ سمیت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور پرعزم ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہوکر جائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو