چین : مقامی مائیکرو چپس سے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار

چین نے مقامی مائیکرو چپس استعمال کر کے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیارکرلیا ہے جس میں پہلی مرتبہ امریکی ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کیاگیا۔

ٹاپ500 سروے آف سپر کمپیوٹرز کے مطابق یہ پہلے تیار شدہ تیز ترین کمپیوٹر سے رفتار میں دوگنا تیز ہے جو چین میں ہی تیار کیا گیا تھا، مگر اس میں امریکی فرم ”انٹیل“ کی تیار کردہ چپس استعمال کی گئی تھی۔

سروے کے مطابق چین پہلی مرتبہ 167 ٹاپ رینک سپر کمپیوٹرز کے ساتھ امریکا سے آگے نکل گیا ہے جبکہ امریکا کے ٹاپ رینک سپر کمپیوٹرز کی تعداد 165 ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل سپرکمپیوٹر سنٹر میں موجود ” دی سن وے تےہولائٹ” کو موسمیات اور لائف سائنس ریسرچ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

سروے کے مطابق دی سن وے تےہولائٹ کی ایجاد نے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے کہ چین کو سپر کمپیوٹنگ کے میدان میں مغرب پر انحصار کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.