ایک گلاس میں پانی، نمک اور سرکہ ڈال کر اپنے گھر میں رکھ دیں، اس سے کیا فرق پڑے گا…

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر میں منفی اثرات کی موجودگی اکثر لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ عموماً اس سے مراد غیر مرئی قوتوں کے اثرات لئے جاتے ہیں لیکن ویب سائٹ Bare Natural Health کی ایک رپورٹ میں اس مسئلے کا ایک اور زاویہ پیش کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہم انسانوں کے منفی رویوں کی وجہ سے بھی ہمارے گھروں میں منفی توانائی جمع ہوتی رہتی ہے جو ہمارے لئے ذہنی پریشانیوں اور نفسیاتی مسائل کا سبب بنتی ہے۔ یہ اثرات عام طور پر گھریلو جھگڑے، گالم گلوچ یا دوسروں کے لئے منفی خیالات کی وجہ سے ہمارے گھروں میں منفی توانائی کی صورت میں بسیرا کر لیتے ہیں۔
اسی رپورٹ میں ان منفی اثرات سے گھر کو پاک کرنے کے لئے ایک انتہائی دلچسپ اور سادہ طریقہ بھی بیان کیا گیاہے۔ اس کے لئے آپ کو ایک گلاس پانی، دو چمچ دانے دار نمک اور دو چمچ سرکے کی ضرورت ہوگی۔ ان تینوں چیزوں کو شیشے کے گلاس میں مکس کرکے گھر کے کسی ایک حصے میں رکھ دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ نمک کی سطح آہستہ آہستہ بلند ہونا شروع ہوجائے گی، جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ گھر میں موجود منفی اثرات کو جذب کررہا ہے۔ جب اس کی سطح مزید بلند ہونا رک جائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس نے منفی توانائی جتنی ممکن تھی جذب کر لی۔ اب آپ گلاس کو خالی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اسے گھر کے دوسرے حصوں میں رکھ کر وہاں سے بھی منفی توانائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سادہ سے عمل کے بعد آپ یقینا اپنے گھر میں ایک نئی ترو تازگی محسوس کریں گے، گویا کسی بلا سے جان چھوٹ گئی ہو۔

پنھنجي راءِ لکو