سابقہ بیوی کا طعنہ،مسلمان نوجوان نے 4 لڑکیوں سےشادی کر لی

کویت میں نوجوان نے ایک ساتھ 4 شادیاں کر کے دنیا بھر کو حیرت میں ڈال دیا۔

اسلام نے مرد کو چار شادیوں کی اجازت تو دے رکھی ہے لیکن ایک کویتی نوجوان نے ایک ہی دن اور ایک ہی تقریب میں ایک ساتھ چار دلہنوں کے ساتھ شادی کرلی، تقریت کی وڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ویڈیو میں دولہا اور چاروں نوجوان دلہنیں شادی کے موقع پر انتہائی خوش نظر دکھائی دہی ہیں اور روائتی ’سوتنوں‘ کے برعکس خوشی خوشی ایک دوسرے کیساتھ تصاویر اتروانے میں مصروف نظر آتی ہیں۔

لوگوں نے کویتی نوجوان کی شادی پر ملے جلے جذبات کااظہار کیا، کچھ افراد نےغصے جبکہ کچھ نے ’جلیسی‘ کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان کو اس کی سابقہ بیوی نے طعنہ دیا تھا کہ ’جاؤ اور اپنے لئے ایک بھی ایسی لڑکی ڈھونڈ کے دکھاؤ جو تم سے شادی کرے‘ ۔

بس پھر کیا تھا! نوجوان نے اس کی بات کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا اور کچھ ہی عرصے کے بعد ایک نہیں، دو نہیں بلکہ اکٹھی چار نوجوان لڑکیوں کے ساتھ شادی رچا لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.