دیر تک ٹھوڑی پر سائیکل اٹھانے کا عالمی ریکارڈ

امریکی شخص نے طویل دورانیہ تک ٹھوڑی پر سائیکل اُٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ۔

اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے داد وصول کرنے کے خواہشمند لوگوں کی دنیا میں کوئی کمی نہیں جو منفرد کرتب دکھا کر دنیا میں مشہور ہونا چاہتے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے Ashrita Furman نامی شخص کا شمار بھی ایسے افراد میں کیا جا سکتا ہے جس نے 12.05 کلو گرام وزنی سائیکل کو اپنی تھوڑی پر 2منٹ 1.45سیکنڈ تک اُٹھا کر ایک بار پھر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے اشریتا اس سے قبل بھی تھوڑی پر زیادی سے زیادہ گلاس اُٹھانے کے علاوہ کئی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو