18 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

جہلم (ملک وسیم اختر )طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں،18گھنٹے تک روزے دار کرب سے تڑپتے رہے مگر واپڈا کے اہل کاروں کو ننھے بچوں پر بھی ترس نہ آیا ،وہ نیند کے لئے رو رو کر ہلکان ہو گئے،خواتین خود کو سنبھالیں یا گھر کو عجیب زہنی مصیبت میں مبتلا رہیں، متاثرہ شہریوں کی وزیر اعظم پاکستا ن سے اس طویل لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لنے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق جہلم اور گرد ونواح تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی گئی،سہری اور افطاری کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی دعوے دار حکومت کے دور میں واپڈا نے رمضان المبارک کے دوران طویل شیڈنگ نے اس دعوے کی دھجیاں بکھیر دیں،شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے التجا کی ہے کہ جہلم کی تاریخ کی سب سے زیادہ طویل اور تکلیف دہ لوڈ شیڈنگ کاسخت نوٹس لیا جائے۔

پنھنجي راءِ لکو