ثانیہ مرزا کی سوانح حیات منظر عام پر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات آج منظر عام پر آرہی ہے،پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ملکہ نے کتاب میں اپنی شادی سے متعلق کئی انکشافات کئےہیں ۔

آگ سے گذرنے والی آزمائش کی طرح گذرنا پڑا،شادی والے دن کڑا امتحان دینا پڑا،یہ انکشافات کئے ہیں بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ملکہ ثانیہ مرزا نے اپنی سوانح حیات میں۔

آٹو بائیوگرافی Ace Against Odds میں ثانیہ لکھتی ہیں کہ چھ برس پہلے یعنی اپریل دوہزار دس میں شعیب ملک سے شادی کےموقع پر میڈیا ان کے تعاقب میں تھا،ثانیہ لکھتی ہیں کہ نکاح کا دن ان کا زندگی کا اہم دن تھا،انہوں نے بھاری سرخ جوڑا پہن رکھا تھا۔

حیدرآباد کے لگژری ہوٹل میں نکاح کی تقریب تھی،وہ تیار ہو کر گھر سے نکلیں توان کی ذاتی گاڑی کے پیچھے میڈیا کی فوج موجود تھی۔

پاپارازی اورکسی بھِی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے انہوں نے ہوٹل کےمرکزی دروازے کے بجائے پچھلے دروازے سے انٹری دی جو کچن سے ہو کر جاتا تھا۔

ثانیہ لکھتی ہیں کہ ایسی انٹری شاید آج تک کسی بھِی دلہن نے نہ دی ہو،لیکن ایڈونچر سے بھرپوراس تقریب کی ہیپی اینڈنگ ہوئی۔

پنھنجي راءِ لکو