رمضان بازار میں‌موجود‌ضلعی انتظامیہ کے عملہ کا خریداری کے لیئے آنے والے لوگوں سے ناروا سلوک

جہلم(ملک وسیم اختر) وزیراعلی پنجاب کا عوام کے لیئے بنائے گئے سستے رمضان بازار میں ضلعی انتظامیہ کے عملہ کا خریداری کے لیئے آنے والے لوگوں سے ناروا سلوک تفصیلات کے مطابق اکرم شہید پارک جہلم میں خریدار فدا حسین ساکن شمالی محلہ جہلم اور دیگر مردوخواتین نے بیوروآفس روزنامہ جناح میں آ کر تحریری شکائیت کی کہ رمضان بازار میں من پسند لوگوں کو چینی فراہم کی جا رہی ہے اور بیف۔ مٹن کی عدم دستیابی ہے اور تائینات عملہ کا رویہ عوام کے ساتھ انتھائ ہتک آمیز ہے جس پر روزنامہ جناح کی ٹیم نے شکائیت کے مد نظر موقع کا دورہ کیا تو چینی عوام کے لیئے میسر نہ تھی اور عملہ کا رویہ بھی قابل برداشت نہ تھا اس موقع پر جب تائینات اہلکاروں سے موقف لیا گیا تو کوئ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے عوامی سماجی حلقوں کا ڈی سی او جہلم سے پُر زور مطالبہ ہے کہ عوامی ریلیف پر توجہ دی جائے اور نکمے اہلکاروں کا جلد از جلد قبلہ درست کیا جائے اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائ کی جائے

پنھنجي راءِ لکو