کیا میسی ریٹائرمنٹ واپس لیں گے؟

ارجنٹینا کے ریٹائرڈ کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے دنیا بھر سے اپنے مداحوں کے شدید اصرار پر ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

میسی کی جانب سے ریٹائرمنٹ لینے کے ٹھیک ایک یفتے بعد ارجنٹینا کے اخبار لا ناکیون نے رپورٹ کیا کہ اسٹار فٹبالر نومبر میں واپس آ جائیں گے۔

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم دو سال کے دوران دنیا کے تین بڑے فٹبال ایونٹس کے فائنلز میں شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔

حال میں گزشتہ پیر ہونے والے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد میسی نے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

اس سے قبل 2014 میں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو شکست دے کلر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ گزشتہ سال چلی نے پینالٹی شوٹ آؤٹ پر فتح حاصل کر کے کوپا امریکا کپ اپنے نام کیا تھا۔

دو سال میں تین مرتبہ فتح کے انتہائی قریب آ کر ایونٹ اپنے نام نہ کرنے کے سبب مایوسی کا شکار میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اگر ان کے ارجنٹینا کی فٹبال ایسویس ایشن کے ساتھ سخت تعلقات کی رپورٹس درست ہیں تو 29 سالہ فٹبالر شاید جلد اپنا ابتدائی فیصلہ واپس لے لیں۔

میسی کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پہلے سے ہی روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق میسی ستمبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت نہیں کر سکیں گے لیکن نومبر میں فراغت کے دوران ارجنٹینا کی نمائندگی کر سکیں گے۔

میسی کی ریٹائرمنٹ فٹبال شائقین کیلئے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھی اور ان کے اس اعلان کے بعد فٹبال شاقین، ارجنٹینا کے صدر اور سابق عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو