عبدالستار ایدھی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی (اُردوپاورڈاٹ کام)ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پوری قوم کی طرح اُردوپاورڈاٹ کام بھی ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے بعد انہیں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت دیگر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا معائنہ کیا جب کہ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عبدالستار ایدھی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ ایدھی صاحب کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، اس موقع پر فیصل ایدھی کی آنکھیں پرُنم تھیں جب کہ بلقیس ایدھی زاروقطارروتی رہیں۔
واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور زیادہ عمرہونے کی وجہ سے ان کے گردوں کی پیوند کاری بھی نہیں ہوسکتی لہٰذا ہفتے میں 2 سے 3 دن ان کا ڈائلیسسز کیا جاتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو