مجھے 11 روپے عیدی ملتی تھی:شاہ رخ خان

بولی وڈ میں کنگ کے نام سے مقبول اداکار شاہ رخ خان جن کا شمار بولی وڈ کے سب سے کمانے والے اداکاروں میں کیا جاتا ہے کہ مطابق انہیں اپنے بچپن میں صرف 11 روپے عیدی ملا کرتی تھی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے عید کا تہوار اپنے گھر ’منت‘ پر منایا جس دوران ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’ایسا کوئی خاص تحفہ نہیں جو ہم عید کے روز ایک دوسرے کو دیتے ہوں، ہم صرف نئے سفید شلوار قمیض پہنتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ لڑکوں کو سفید ملبوسات پہننے میں مسئلہ ہے کیوں کہ وہ نئے زمانے کے ہیں، ہم انہیں زبردستی کرتا پجامہ پہناتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ 50 سالہ شاہ رخ خان کی 1991 میں گوری خان سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کے دو بیٹے آریان اور ابرام اور ایک بیٹی سوہانہ ہیں۔

اپنی عیدی کا ذکر کرتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے بچپن میں 11 روپے عیدی ملا کرتی تھی، ہمارے گھر کے بڑے ہمیں زیادہ تر لفافے میں عیدی دیا کرتے تھے، مجھے بہت زیادہ تو یاد نہیں کیوں کہ میرے والدین کا میرے بچپن میں ہی انتقال ہوگیا تھا‘۔

اگر بات کام کی کی جائے تو شاہ رخ اس وقت اپنی فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’رئیس‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.