عامر خان’سلطان‘ دیکھ کر بھی رو پڑے

ممبئی: بولی وڈ اداکار عامر خان کی سلمان خان کی فلموں کو دیکھنے کے بعد رونے کی عادت تبدیل نہیں ہوئی اور وہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ دیکھ کر بھی رو پڑے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق میڈیا نے جب عامر سے سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کے حوالے سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا ’سلطان نے مجھے رلا دیا، سلمان کی دونوں ہی فلمیں ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘سلطان’ بہترین ہیں، ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں‘۔عامر کا مزید کہنا تھا ’سلطان بہترین فلم ہے، میں اس کے سیکنڈ ہاف میں کافی رویا، مجھے اس فلم نے کافی متاثر کیا‘۔

لیکن سوال یہ ہے کہ میڈیا رپورٹرز نے عامر سے ہی سلمان کی دونوں فلموں کا موازنہ کرنے کا سوال کیوں پوچھا؟ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہو کہ عامر خان ’بجرنگی بھائی جان‘ کی طرح ’سلطان‘ دیکھ کر بھی رو پڑے تھے۔

واضح رہے کہ عامر خان جب گزشتہ سال سلمان کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان‘ دیکھ کر سنیما سے باہر آئے تھے تو انہیں اپنے آنسو پونچھنے کے لیے رومال کی ضرورت پڑ گئی تھی۔عامر کا مزید کہنا تھا ’میں نے سلمان کو فون کرکے فلم کی مبارکباد دی، سلطان بہترین ہے اور یقیناً تمام ریکارڈز توڑے گی‘۔

فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر بھی اپنی اگلی فلم ’دنگل‘ میں پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.