ایڈر کے واحد گول نےیورو کپ2016 کا تاج پرتگال کے سر پر سجا دیا

سینٹ ڈینس(ویب ڈیسک)پرتگال نے یوروکپ2016 کے فائنل میچ میں فرانس کو1-0سے شکست دے کرپہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے اور ساتھ ہی فرانس کو ہراکر تاریخ بھی بدل ڈالی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میچ کے مقرررہ وقت میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ،فرانس کی جانب سے پرتگال کی گول پوست پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے لیکن پرتگال کے کیپر نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے تمام حملے ناکام بنا دیئے ،تاہم پرتگال کی جانب سے ’انٹونیو ایڈر‘نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں گول کرکے میدان میں سنسنی پھیلا دی اور برتری کو برقرار رکھا ۔پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو میچ کے پہلے ہاف میں ہی زخمی ہو گئے جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا ،رونالڈ میدان سے باہر آنے پر رونے لگے ۔
واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم آخری مرتبہ فرانس سے 1975 میں جیتی تھی اور اس کے بعد پرتگال نے آج فرانس کو یوروکپ میں شکست دے کر تاریخ بدل ڈالی ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو