ترکی میں فوجی بغاوت حکومت کا کنٹرول آرمی نے سنبھال لیا

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر نے کے بعد سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرتے ہوئے اس کی نشریات بند کر دی ہیں .ایوان صدر میں بھی فوج نے قبضہ کر لیا ہے ، جبکہ چند ایک حاضر سروس جرنیلوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ ترکی کی سول قیادت کو گرفتار کر کے نظر بند کر دیا گیا ہے ۔پورے ملک میں فوج نے گشت شروع کر دیا ،ہیلی کاپڑوں اور جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں سے ملک میں خوف ہراس کی سی کیفیت ہے ۔جبکہ اتاترک ائیر پورٹ پر بھی فوج نے کنٹرول سنبھالتے ہوئے ملکی و غیر ملکی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔جبکہ سماجی رابطے کی تمام ویب سائٹس بھی بند کر دی گئیں ہیں

پنھنجي راءِ لکو