مکی آرتھرلارڈز کی کارکردگی دہرانے کو پرعزم

برمنگھم(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں لارڈز کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے لارڈز میں انگلینڈ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی تاہم انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے میچ میں 330 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز برابرکردی تھی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اولڈ ٹریفورڈ کی کارکردگی سے بہتر کھیل پیش کرنے جارہے ہیں’۔

برمنگھم میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ ‘میں اولڈ ٹریفورڈ میں ہماری کارکردگی سے بہت زیادہ مایوس تھا اور جس طرح ہم ہارے ہیں وہ واقعی مایوس کن تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کچھ شکستیں قابل فہم ہوتی ہیں اور جب آپ ہمت ہار جاتے ہیں تو کچھ شکستیں دبا لیتی ہیں اور اولڈ ٹریفورڈ واضح طور پر ایسا ہی تھا’۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ اپنا پہلا دورہ کرنے والے جنوبی افریقی کوچ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے لڑکوں سے کہا تھا کہ میرے خیال میں ہم لارڈز میں جنگجو تھے اور اولڈ ٹریفورڈ میں معاملہ بالکل اس کے الٹ تھا’۔

انھوں نے کہا کہ ‘ہم واپس ٹھیک راستے پر آنے کے لیے جو کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں اور مجھے سو فی صد یقین ہے کہ ہم دوسرے میچ میں سرفہرست ہوں گے’۔

آرتھر کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے پرمغز بحث کی ہے اور ہم نے مانچسٹر کی یاد کو بھولا دیا ہے جبکہ لڑکے اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہم دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں’۔

انگلینڈ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ ‘ان کے پاس بہترین معیاری کھلاڑی ہیں لیکن اس سطح پر اعتماد اہم ہوتا ہے، وہ جب بیٹنگ کے لیے جاتے ہیں واضح طور پر جانتے ہیں وہ ٹیسٹ کے لیے کھیل رہے ہیں جو دوسری سطح کا دباؤ بڑھاتا ہے’۔

مشہور کوچ کا کہنا تھا کہ جب بیٹنگ اور باؤلنگ اچھی ہورہی ہو اس کے ساتھ ہی ہوم گراؤنڈ کا احساس اعتماد کو مضبوط کردیتا ہے۔

مکی آرتھرنے کہا کہ ‘اگر ہم انھیں نئے گیند سے شکار کرنا چاہیں تو ہمارے پاس اچھا موقع ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم میں روٹ اورکک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم واضح ہیں کہ اس ٹیسٹ میں کیا کرنا ہے’ تاہم اظہرعلی کو اوپنر کے طورپر بھیجنے اور تیسرے نمبر پر کسی اور کھلاڑی کو لے کر آنے کو انھوں نے ‘پریشانی قرار دیا’۔

انھوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنے بلے بازوں کو آؤٹ ہونے کے ٹرینڈ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کیونکہ جب بلے باز آؤٹ ہوتے ہیں تو وہ ایک ٹرینڈ بن جاتا ہے جو ہمیں بطور کوچ پریشان کن ہے’۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ایجبسٹن میں 3 اگست کو شروع ہورہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو