ائیرکنڈیشنر کی چند ٹپس جو بجلی کا بل کم کرے

ائیرکنڈیشنر کا استعمال پاکستان میں بہت زیادہ عام ہوچکا ہے خاص طور پر شہروں میں ہر دوسرے یا تیسرے گھر میں اے سی ضرور لگا ہوتا ہے۔

مگر گھر کو ٹھنڈا کرنے والی یہ مشین بجلی کے بل میں بہت زیادہ اضافے کا باعث بنتی ہے۔

تو آپ بجلی کے بل میں کمی لانا چاہتے ہیں تو اے سی کے استعمال کی ان ٹپس پر عملدرآمد ضرور کریں۔

پنکھے سے مدد
اپنے ائیرکنڈیشنر کے ساتھ سیلنگ فین کی مدد بھی لیں جو پورے کمرے میں ٹھنڈی ہوا کو پھیلا دے گا، ان دونوں کو بیک وقت استعمال کرنے سے آپ کو اے سی کا ٹمپریچر 5 ڈگری تک بڑھانے کا موقع ملے گا جس سے بجلی کے بل میں کمی آئے گی۔ آپ کو بس یہ خیال رکھنا ہے کہ پنکھا کلاک وائز گھوم اور ٹھنڈی ہوا نیچے دھکیل رہا ہو۔

تھرمو سٹیٹ
اپنے اے سی میں پروگرام ایبل تھرمو سٹیٹ کو لگائیں جس سے بجلی کے بل میں کمی آئے گی، رات کو یا جب گھر میں کوئی نہ ہو تو اے سی کا درجہ حرارت کچھ ڈگری بڑھا دیں، اس سے آپ اے سی کے بل میں 10 فیصد تک کمی لاسکیں گے۔

آلات قریب نہ رکھیں
حرارت پیدا کرنے والی مصنوعات جیسے لیمپس، کمپیوٹرز ، ٹیلیویژن اور فریج کو اے سی کے تھرمو سٹیٹ سے دور رکھیں، ان کی حرارت اے سی کو زیادہ دیر تک چلنے پر مجبور کرکے بل میں اضافہ کرسکتی ہے۔

اے سی کی جگہ کلیئر رکھیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اے سی وینٹس فرنیچر یا کسی اور رکاوٹ سے بلاک نہ ہوں، آپ یقیناً اپنے صوفوں کی پشت کو ٹھنڈا کرنے کے پیسے ادا کرنا پسند کریں گے، اگر اے سی ونڈو یونٹ کے پردے یا شیڈ ہوں تو انہیں کھلا رکھیں۔

لیکس بند کریں
اے سی کے بل میں کمی لانے کے لیے ڈرائیر وینٹس، پائپس، برقی آﺅٹ لیٹس سمیت کھڑکیوں اور دروازوں کے سوراخ وغیرہ بند کریں۔

فلٹر کی صفائی
اے سی کے فلٹر میں مٹی وغیرہ کے جمع ہونے سے اسے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کا نتیجہ بل میں نمایاں اضافے کی صورت میں نکتا ہے، کم از کم ایک ماہ میں ایک بار ضرور فلٹرز کو صاف کرلیں۔

پنھنجي راءِ لکو