فیس بک میں لائیو فوٹو اور ویڈیوز فلٹرز کا فیچر متعارف

فیس بک نے رواں سال کی ایک بڑی تبدیلی اپنی موبائل ایپ میں متعارف کرائی ہے جو اسنیپ چیٹ اسٹائل کا کیمرہ اوپن کرنے، زیادہ سے زیادہ تصاویر اور ویڈیو لینے کی حوصلہ افزائی اور انہیں فلٹرز سمیت اسٹیکرز سے سجانے میں مدد دیتی ہے۔

جی ہاں جی ہاں فیس بک نے پہلی بار ایک ویڈیو ایفیکٹس ایپ MSQRD کی ٹیکنالوجی کو اپنی موبائل ایپ کا حصہ بنا لیا ہے جسے اس نے مارچ میں خریدا تھا۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب گزشتہ دنوں فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں اسنیپ چیٹ جیسا اسٹوریز کا فیچرز متعارف کرایا گیا جو اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی اسنیپ چیٹ کی بڑھتی مقبولیت پر پریشان کا اظہار بھی ہے۔

اس تبدیلی میں جب لوگ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو انہیں ایک اوپن کیمرے کا آئیکون بھی نظر آتا ہے جس پر کلک کرنے سے فل اسکرین موڈ پر کیمرہ اوپن ہوجاتا ہے اور صارفین مختصر ویڈیو یا تصویر لے سکتے ہیں۔

اگر صارف فرنٹ کیمرہ کا استعمال کریں تو وہ MSQRD کے فلٹرز استعمال کرکے زیادہ تخلیقی سیلفی تیار کرسکتے ہیں۔

فیس بک کے مطابق ” لوگوں میں ویڈیوز اور فوٹوز کی شیئرنگ کا رجحان بہت زیادہ بڑھا ہے اور یہ ہمارا کام ہے کہ انہیں ایسا تجربہ فراہم کریں جو ان کی تصاویر یا ویڈیوز کو زیادہ بہتر بناسکے”۔

فیس بک کے مطابق 12 سال قبل لوگ زیادہ تر تحریر شیئر کرتے تھے مگر موبائل نے کافی کچھ بدل دیا ہے مگر ہم نے اپنے ٹولز تبدیل نہیں کیے تھے، جس میں اب بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک میں فی صارفین پوسٹس کرنے کی شرح میں اوسطاً 21 فیصد کمی آئی ہے۔

فیس بک نے نے اس کے حوالے سے دو حکمت عملیاں مرتب کی ہیں، ایک تو ایپ اوپن کرتے ہیں آن دس ڈے یا ایسے ہی دیگر پرانی پوسٹس، چیک ان اور دیگر کو صارفین کے سامنے جارحانہ انداز سے پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری حکمت عملی اسنیپ چیٹ کو مقبول بنانے والے فیچرز کی ہو بہو نقل کرنا ہے۔

یہ نیا فیچر فی الحال کینیڈا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین جبکہ برازیل میں صرف آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم آغاز محدود پیمانے پر کررہے ہیں مگر بتدریج اسے دنیا بھر کے افراد کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا جنھیں کبھی اے آر ٹیکنالوجی کے جادوئی تجربے کے استعمال کا تجربہ نہیں ہوا ہوگا اور وہ اس کو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو