70واں یوم آزادی،ملک بھر میں تقریبات جاری، قوم ملکی سا لمیت کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ پرعزم

اسلام آباد، لاہور( ویب ڈیسک)قوم آج70واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، ملک بھر میں تقریبات کاسلسلہ جاری ہے، ہر طرف گونجتے ملی نغمے شہریوں کا ولولہ بڑھارہے ہیں، سبز ہلالی پرچم بھی جذبوں کو گرماہے ہیں۔ دن کا آغازوفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میںجاری ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی راشد محمود اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان بھی شریک ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پرکراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزارات پرگارڈزکی تبدیلی کی پ±روقار تقریبات ہوئیں۔مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹ نے مزارقائدپرگارڈزکے فرائض سنبھال لے،مزارقائدپرکمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈورفوادامین بیگ نے حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی، مزارقائد پر48کیڈٹ اور48 سیلرزگارڈز نےفرائض سنبھال لے،گارڈزکےفرائض سنبھالنےوالےکیڈٹس کاتعلق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے منوڑہ سےہے،جب کہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈورفواد امین بیگ ہیں۔لاہور میں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی پ±روقار تقریب کے مہمان خصوصی گیریڑن کمانڈرمیجرجنرل طارق امان تھے۔مہمان خصوصی نے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پاک فوج کی بلوچ رجمنٹ کے مستعد دستے نے گارڈزکےفرائض سنبھالے ،بعد میں مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

پنھنجي راءِ لکو