دپیکا کا بولی وڈ میں سب سے بڑا افسوس

دپیکا پڈوکون بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین اداکارہ بھی مانی جاتی ہیں جو اس وقت بولی وڈ کے ساتھ ہولی وڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

دپیکا کی بڑھتی مقبولیت اور کامیابی کو دیکھ کر ہر کسی کا یہی ماننا ہوگا کہ اداکارہ کے پاس شاید سب کچھ ہے تاہم دپیکا کے مطابق انہیں بولی وڈ میں ایک کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ فلم فیئر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔

دپیکا نے کہا ’کاش میں یش چوپڑا کے ساتھ کام کرسکتی، وہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ان سے کافی قریب تھی‘۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب فلم ساز اورہدایت کار یش چوپڑا ڈینگی بخار کے باعث 21 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون کو یش جوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔

فلم ’جب تک ہے جاں‘ یش چوپڑا کی زندگی کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔

دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’پدماوتی‘ میں کام میں مصروف ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔ دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

پنھنجي راءِ لکو