زخمی محمد حفیظ کی جگہ عرفان ٹیم میں شامل

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے بازمحمد حفیظ زخمی ہوکر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیط نے بائیں پنڈلی میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور بقیہ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کو بلایا جائے گا۔

محمد حفیظ انجری سے بحالی کے لیے انگلینڈ میں ہی موجود ہوں لیکن ٹیم انتظامیہ نے ان کی جگہ دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کرنے کےلیے سلیکشن کمیٹی سے سفارش کی ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کے مشورے پر محمدعرفان کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

حفیظ کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی تھی جبکہ روزباؤل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 15 گیندوں پر صرف 11 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو 44 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب 34 سالہ عرفان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ابتدائی طورپر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور عمرگل کو ان کی پر ترجیح دی گئی تھی۔

عرفان قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اسلام آباد کی نمائندگی کررہے ہیں اور تیسرے میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.