جہلم، بورے والا،ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، ن لیگ پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ

جہلم، بورے والا(اُردوپاورڈاٹ کام) قومی اسمبلی کے حلقہ 63اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 232میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، دونوں سیٹوں پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سے ن لیگ کے کن قومی اسمبلی اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ن لیگ نے ان کے بیٹے کو میدان میں اتارا ہے جبکہ تحریک انصاف کے فواد چودھری ان کے مد مقابل ہیں ۔ حلقہ میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد4 لاکھ 28 ہزار 2سو 57 ہے۔ جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 9 سو جبکہ مردووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 3سو 57 ہے۔ دوسری طرف ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی یوسف کسیلیہ کی جانب سے غلط اثاثہ جات جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 232پر بورے والا پر بھی ضمنی الیکشن ہورہے ہیں ۔یہاں کل 11امیدوارمیدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ن لیگ کے یوسف کیسلیہ اور تحریک انصاف کی عائشہ نذیر کے درمیان ہے۔ اس حلقے میں ایک لاکھ اکیانوے ہزار بانوے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے ایک سو ستاون پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو