گوگل فون ہیک کرنے پر 2 لاکھ ڈالرز کا انعام

گوگل نے اپنے پراجیکٹ زیرو کے تحت ساڑھے تین لاکھ ڈالرز کے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے لوگوں کو بس ایک نیکسز سکس پی اور ایک فائیو ایکس کو ہیک کرنا ہوگا۔

گوگل کے مطابق ہیک کرنے والے کو بس ڈیوائس میں محفوظ فون نمبرز اور ای میلز کو ہی جاننا ہوگا۔

اسی طرح ہیکر کو ایسی کمزوری کو سامنے لانا ہوگا جس کی مدد سے کہٰں دور بیٹھ کر بھی دونوں فونز میں ایک ای میل یا ٹیکسٹ میسج بھیجا جاسکے۔

گوگل کو توقع ہے کہ ان کمزوریوں کی دریافت پر اسے اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

گوگل آپ کی جانب سے جمع کرائی گئی معلومات سے جانے گا کہ کس طرح ہیکر کمزوریوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ اس سے بچنے کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں شرکت کے خواہشمند ہیں تو اس لنک پر جاکر گوگل کی ہدایات کو پڑھ لیں۔

اگر تو آپ اس مقابلے کا پہلا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو آپ کے حصے میں دو لاکھ ڈالرز یا دو کروڑ پاکستانی روپے سے زائد آسکتے ہیں۔

اسی طرح دوسرا انعام ایک لاکھ ڈالرز جبکہ تیسرا پچاس ہزار ڈالرز ہے۔

گوگل کے بقول گھر بیٹھے جیتنے کے لیے یہ کوئی بری رقم نہیں۔

پنھنجي راءِ لکو