ویرات کوہلی نے نگاہیں آسٹریلیا سے سیریز پر مرکوز کرلیں

حیدرآباد(آن لائن نیوز اردو پاور)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ میری تمامتر نظریں اب آسٹریلیا سے ہوم سیریز مرکوز ہیں تاہم اس حوالے سے ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے۔
بنگلہ دیش سے واحد ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلیے پلیئرز مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سلسلے میں ٹیم نے کافی کام کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لگاتار6 سیریزجیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلیے آسٹریلیا کیخلاف بھی جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سیریزکے پہلے ٹیسٹ سے ہی بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا پر برتری کو ثابت کریں گے، اس سیزن میں ہماری سب سے بڑی ہوم سیریز انگلینڈ کیخلاف تھی جس میں ہم نے مخالف سائیڈ کو4-0 سے وائٹ واش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلیے ٹیم نے ذہنی طور پر مکمل تیاری کرلی، بیٹسمینوں کے ساتھ بولرز بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.