امن 2017، بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا

کراچی(آن لائن نیوزاردو پاور) پاک بحریہ کے تحت جاری کثیرالملکی بحری مشق امن2017 کے سلسلے میں مہمان ملکوں کے دستوں نے بحری اثاثوں کے ساتھ فل ڈریس ریہرسل کی، بحیرہ عرب میں جہازوں کی ری فیولنگ کی گئی، طیاروں نے فلائی پاسٹ کے مظاہرے کیے، پاکستان اورجاپان کے پی تھری اورین طیاروں، پاکستان کے جے ایف تھنڈرطیارونے فلائی پاسٹ کاشاندارمظاہرہ کیا، بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔
7ویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کوصحیح معنوںمیںنہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اورخوشحالی کے لیے اہم ہے۔ میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد نیشنل سینٹر فار میری ٹائم پالیسی ریسرچ (NCMPR) کے زیرانتظام کیا گیا، کثیرالقومی بحری مشق امن2017 کے سلسلے میں3 روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی، اقتصادیات اور بحری ماحول پر تبادلہ خیال کے کیا گیا، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ بحر ہند عالمی و سیاسی حوالے سے ایک مرکز بن کر ابھرا ہے کیونکہ دنیا کے دفاعی مفادات کا رجحان اس خطے کی جانب ہے۔ بڑھتی ہوئی سمندری تجارت اوربحری راستوں پر بڑھتے ہوئے انحصار نے اقوام عالم کے لیے بحرہندکی اہمیت میں اضافہ کردیا ہے۔ سی پیک اور گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے شمالی بحیرہ عرب میںبحری سرگرمیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں بلا تعطل سمندری تجارت کے لیے پاک بحریہ کی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو