وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف مربوط حکمت عملی بنالی

کراچی(آن لائن نیوزاردو پاور) وفاقی حکومت نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے سبب آئندہ کی سیکیورٹی کیلیے مربوط حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ کی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کیخلاف ’’سخت اور تیز ترین ‘‘ آپریشنز اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مذید قانون سازی کی جائے گی جبکہ قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پربھی مؤثر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، اس موثر حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں دہشت گرد گروپس، کالعدم تنظیموں اور عسکری ونگر کے سرپرستوں، سہولت کاروں اورمالی معاونین کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر ’’سخت اور تیز ترین ‘‘ آپریشنز کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وصوبائی حکومتیں اورسیکیورٹی ادارے مشاورت سے اقدامات کریں گے، ان تمام امور پر حکومتی ٹیم جلد پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرے گی تاہم وزیر اعظم کی منظوری کے بعدسیاسی وعسکری قیادت کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو