سانحہ سیہون شریف میں شہداء کی تعداد 80 ہو گئی، 200 سے زائد زخمی

سیہون شریف(آن لائن نیوز اردو پاور)درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 80 ہو گئی جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
آن لائن نیوز کے مطابق گزشتہ روز درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خود کش حملے کے زخمی مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 80 ہو گئی جبکہ زخمی ہونے والے 200 افراد میں سے 50 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سیہون میں ڈی ایس پی آفس کے قریب مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پولیس موبائل الٹ دی جبکہ مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد ملک بھر میں اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اہم مزارات کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.