سلمان خان نے ایمی جیکسن کو اپنی سائیکل ادھار دے دی

ممبئی(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے برطانوی نژاد اداکارہ ایمی جیکسن کی برملا تعریفیں تو منظر عام پر ہیں ہی جب کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی کے چرچے بھی کیے جارہے ہیں تاہم سلمان خان کی جانب سے اپنی سائیکل ادھاردینا بھی اب خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نژاد اداکارہ ایمی جیکسن اورسلمان خان اسٹوڈیو میں شوٹنگ کررہے تھے، چائے کے وقفے کے دوران ایمی جیکسن نے سلمان خان سے ان کی سائیکل کی سواری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ سلمان خان بھلا کہاں ایمی کی خواہش کو رد کرنے والے تھے، انہوں نے ایمی کو سائیکل چلانے کی اجازت دے دی لکن کچھ دیر کے لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.