شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آن لائن نیوز اردو پاور) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے وچا بی بی میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ان کے ٹھکانے کو نشانہ جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

پنھنجي راءِ لکو