پی ایس ایل؛ لاہور میں فائنل کے انعقاد کا فیصلہ آج متوقع

لاہور(آن لائن نیوز اردو پاور) پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کا فیصلہ پیر کو متوقع ہے، گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی اہم اجلاس میں فرنچائز مالکان کو بریفنگ دیں گے جب کہ موجودہ صورتحال میں غیر ملکی کرکٹرز کی آرا کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل 5مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کیلیے بھرپور تیاریاں کررہا تھا، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تو پی سی بی نے جواب میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم اٹھانے کا ارادہ ترک نہیں کیا۔
ادھر کئی غیر ملکی کرکٹرز بین الاقوامی مصروفیات، این او سی نہ ملنے، انجریز اور نجی مسائل کی وجہ سے دوسرا ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہی معذرت کرچکے تھے، چند ایک پورے ایونٹ کیلیے دستیاب نہیں تھے، اسکواڈز مکمل کرنے کیلیے فرنچائززکو دوسرے ڈرافٹ کا سہارا لینا پڑا، ابھی یہ غورو فکر جاری تھا کہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں کون سے غیرملکی کرکٹرز شامل اور کتنے پاکستان آنے کیلیے تیار ہوں گے کہ لاہور میں چیئرنگ کراس پر خودکش حملہ ہوگیا۔ پہلے ہی شکوک کا شکار فائنل کی امیدوں پر کاری ضرب کے زخم ابھی تازہ تھے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے تک دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے تشویش میں اضافہ کردیا، اگرچہ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے ہی ذہن بناچکے تھے کہ ٹاپ غیرملکی کھلاڑیوں کے انکار کی صورت میں ’’بی‘‘ کیٹیگری کے پلیئرز کو موقع دیا جائے گا، خلا پر کرنے کیلیے تیسرا ڈرافٹ کرنے کا پلان بھی تھا تاہم صورتحال تیزی سے تبدیل ہونے پر ان کی مہم مزید مشکل ہوتی گئی

پنھنجي راءِ لکو