پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا

شارجہ(آن لائن نیوز اردو پاور) پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔
14 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز کیخلاف شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور قدرے بہتر بنادیا، عامر یامین نے 3 وکٹیں لیکر حریف قدموں کو قابو میں رکھا، ٹاس ہارنے کی وجہ سے پہلے بیٹنگ پر مجبور ہونے والی اسلام آباد کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا، تین وکٹیں صرف 41 رنز تک گرگئیں۔
بلے باز رفعت اللہ مہمند نے 2 چھکوں سے ماحول کو گرمایا مگر عامر یامین نے انھیں زیادہ خطرناک بننے کی مہلت ہی نہیں دی، رفعت نے باہر نکل کر گیند کو بولر کے سرپر باؤنڈری کے باہر اچھالنے کا ارادہ کیا مگر ٹاپ ایج کی وجہ سے محمد رضوان کا کیچ بن گئے، وکٹ کیپر نے انتہائی مہارت سے گیند کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔ بریڈ ہیڈن، عمر یامین کے دوسرے شکار ثابت ہوئے، انھوں نے مڈ وکٹ کی جانب گیند کو اچھالنے کیلیے تیزی سے بیٹ گھمایا مگر ان سائیڈ ایج نے اسٹمپس کی لائٹس جلادیں، وہ صرف ایک ہی رن بنا پائے۔ ڈیوائن اسمتھ کو 20 کے انفرادی اسکور پر یاسر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.