طویل سفرطے کرکے جانوروں کو پانی دینے والا رحم دل کسان

کینیا(آن لائن نیوز اردو پاور) افریقا میں ایک رحم دل کسان جانوروں کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کئی گھنٹے سفر کرتا ہے اور روزانہ اس طرح جانوروں کو پانی پلانے کا کام انجام دیتا ہے جس بنا پر اسے ’’واٹر مین‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
کینیا کا رہائشی یہ کسان روزانہ طویل سفر طے کرکے واٹر ٹینکر میں پانی بھر کر انتہائی خشک علاقوں میں جاتا ہے جہاں جنگلی بھینسے، ہاتھی، زیبرا اور دیگر چھوٹے بڑے جانور اس کے منتظر ہوتے ہیں۔
کسان کے مطابق اسے یہ خیال اس وقت آیا جب اس نے خشک علاقے میں واقع پارک میں جانوروں کو پیاس سے نڈھال دیکھا، جانوروں کی اس حالت پر کسان نے ان کی مدد کرنے کا ارادہ کیا جب کہ اکثر کسان جس علاقے میں جانوروں کو پانی پہنچاتا ہے وہ ایک عرصے سے موسمیاتی تبدیلیوں اور بارش کی کمی کا شکار ہے اور اب بہت خشک ہوچکا ہے۔

رحم دل کسان کا کہنا ہےکہ اس نے جانوروں کو پانی ان کے پیاس سے مرنے کے ڈر سے دینا شروع کیا۔

جانوروں کو مسلسل پانی فراہم کرنے کے بعد اب یہ حال ہے کہ جب جب زیبرے، ہاتھی، ہرن اور دیگر جانور پانی کی گاڑی دیکھتے ہیں تو وہ اس کے گرد جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں، جانور اپنے محسن کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور دوڑے چلے آتے ہیں کیونکہ اس علاقے کے تمام جانور پانی کے لیے انسانوں کے محتاج ہیں۔

کسان پانی کو قدرتی طور پر بنے ہوئے گڑھوں اور نشیب میں انڈیل دیتا ہے اور جانور اس کے گرد جمع ہوکر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔

اس جذبے کو دیکھ کر ایک امریکی خاتون نے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر کسان کی مدد کے لیے ایک پیج بھی بنایا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو