آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہونا چاہیے، مولا بخش چانڈیو

کراچی(آن لائن نیوز اردو پاور) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہوجانا چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے باہر نہ ہوتے تو پاناما کا فیصلہ ہوجاتا، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو بھی ملک سے باہر تھے جب انہیں ہٹایا گیا لیکن میں دعا کررہا تھا کہ کل پاناما کا فیصلہ نہ آئے کیونکہ کہ یہ اچھی روایت نہیں کہ وزیراعظم ملک سے باہر ہو اورعدالت فیصلہ سنا دے، ہم چاہتے ہیں کہ پاناما فیصلے سے عدلیہ سرخرو ہو۔

پنھنجي راءِ لکو