معروف ہالی ووڈ اداکار بل پیکسٹن چل بسے

ٹیکساس(آن لائن نیوز اردو پاور) ہالی ووڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن 61 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن آپریشن کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث کئی روز سےٹیکساس کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں اداکار 61 سال کی عمر میں چل بسے ہیں جب کہ اداکار کے خاندان نے بھی باقاعدہ طور پر ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
آنجہانی اداکار نے کئی بلاک بسٹر فلموں ’’ٹائی ٹینک‘‘، ’’کمانڈو‘‘،’’ایلینز‘‘،’’ٹوئسٹر‘‘،’’بگ لو‘‘ سمیت کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ فنی کیرئیر میں انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جس میں ’’گلڈ ایوارڈ‘‘ اور اسٹورن ایوارڈز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.