انتظار کی گھڑیاں ختم، نئے نوکیا 3310 کی نقاب کشائی کردی گئی

بارسلونا(آن لائن نیوز اردو پاور) نوکیا نے 17 سال بعد ایک مرتبہ پھر چند تبدیلیوں کے ساتھ مقبول زمانہ موبائل فون 3310 کا نیا ورژن متعارف کرا دیا۔
بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس ٹیکنیکل شو کے دوران مشہور زمانہ فون نوکیا 3310 کی نقاب کشائی کردی گئی۔ ماضی کی طرح نوکیا 3310 میں چند تبدیلیوں کے ساتھ وہی خوبیاں رکھی گئی ہیں جو اس موبائل کی پہچان تھیں جیسا کے موبائل فون مضبوطی کے اعتبار سے دیگر موبائلوں کے مقابلے میں مضبوط ثابت ہوگا جب کہ اس کی بیٹری ٹائمنگ بھی 22 گھنٹے ٹاک ٹائم بتائی جاتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو