وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پشاور(آن لائن نیوز اردو پاور) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کے لئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل فائنل کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کو اپنے صوبے میں آنے کی دعوت دی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کا پشاور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو