آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کا چیرمین پی سی بی کو خط

لاہور(آن لائن نیوزاردو پاور) پاکستان کے لیے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک نے چیرمین پی سی بی کوخط لکھ کر پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو پی ایس ایل کے شاندار انعقاد پرمبارک باد کا خط لکھا ہے۔
جائلز کلارک نے خط میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا اور میچ کے دوران سب اداروں نے اچھا پرفارم کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ، پنجاب حکومت، پاکستان آرمی اور پولیس سب نے بہترین ذمہ داری نبھائی، پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کا بہترین انعقاد کرکے شاندارسنگ میل عبورکیا اب شہریار صاحب آپ سے ستمبر میں ملاقات ہوگی۔

پنھنجي راءِ لکو