’’زیادہ ہوشیارمت بنو‘‘سلمان کی ورون کونصیحت

ممبئی(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نے اداکار ورون دھون کو نصیحت کی ہے کہ وہ ہدایتکار کی بات کوسنے اور زیادہ ہوشیار نہ بنیں۔ اداکار ورون دھون کا کہناہے کہ سلمان خان نے انھیں ان کی فلم’’جڑواں ٹو‘‘ کے لیے مشورہ دیاہے کہ وہ اپنے والد ڈائریکٹرڈیوڈ دھون کوسنے اور زیادہ ہوشیاربننے کی کوشش نہ کرے۔
ورون دھون نے کہاکہ فلم’ ’جڑواں‘‘ 1997میں ریلیز ہوئی اس وقت وہ چھوٹے بچے تھے اور انھیں یاد ہے کہ وہ فلم کی اسکریننگ پر پہلی مرتبہ سلمان خان سے ملے تھے وہ ان کی سپراسٹار سے پہلی ملاقات تھی۔دبنگ خان نے20سال قبل فلم ’جڑواں‘ میں ڈبل کردار نبھائے تھے جس میں سے ایک ہوشیار انسان ’راجہ‘ اور دوسرا انتہائی شریف انسان ’پریم‘ کاتھا۔ اب فلم کے سیکوئل ’’جڑواں ٹو‘‘ میں ورون دھون ٹپوری کے کردار میں جلوہ گرہوں گے۔
ورون دھون کے مطابق ’’جڑواں ٹو‘‘ میں بالی ووڈ اداکارہ رمبھا کے علاوہ فلم کی تمام پرانی کاسٹ کو ایک بار پھر بڑے پردے پردیکھا جاسکے گااس کے علاوہ انھوں نے کہاکہ وہ فلم سے متعلق مزید کچھ نہیں بتاسکتے۔

پنھنجي راءِ لکو