حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

لاہور(آن لائن نیوز اردو پاور) حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض پیرزادہ سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں زمبابوین وزیر کھیل ماخوسینی ہلونگ وین نے ملاقات کی، اس دوران زمبابوین کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دیدی گئی، جواب میں مہمان عہدیدار نے پیش رفت کی یقین دہانی کرادی، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ٹوینگوا مخلانی کا کہنا ہے کہ سفارشات اپنے وزیراعظم کے سامنے رکھتے ہوئے ٹیم بھیجنے پر غور کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو