سینکڑوں بے آسرا بلیوں کو گود لینے والی لڑکی

ریگا(آن لائن نیوز اردو پاور) لیٹویا کی ایک رحم دل طالبہ گزشتہ 2 برس میں 350 سے زائد بلیوں کی مدد کرچکی ہے اور ان میں سے کئی آوارہ بلیوں کو اپنے گھر میں بھی پناہ دے چکی ہے۔
زینڈا انڈریکسن نامی یہ لڑکی یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور اپنے شوق کی بنا پر جانوروں اور خصوصاً بلیوں کے بارے میں بہت معلومات حاصل کرچکی ہے۔ اب تک وہ 350 سے زائد بلیوں کی دیکھ بھال اور مدد کرچکی ہے جب کہ اپنے فارغ وقت میں بھی بلیوں کی خدمت کرتی ہے۔

طالبہ کا کہنا ہےکہ باہر نکلتے ہوئے اس کی نظریں بلیوں کو ڈھونڈتی ہیں، اگر اسے کوئی بھوکی یا بیمار بلی نظر آجاتی ہے تو اسے نظر انداز کرکے آگے نہیں بڑھ سکتی۔ طالبہ کے مطابق اگر کوئی بلی بیمار ہو تو وہ اسے اسپتال بھی لے جاتی ہے۔

طالبہ کے مطابق اب وہ اس مشن میں تنہا نہیں بلکہ اس کو دیکھتے ہوئے بہت سارے رضاکار بھی اس کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ اگر بلی کو علاج اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تو اسے عارضی طور پر اپنے گھر لے آتی ہے اور تندرست کرنے کے بعد وہ بلی کو اس کے اپنے گھر چھوڑ آتی ہے۔ اب زینڈا ایک غیر منافع بخش تنظیم کی رکن بن گئی ہے جو لاوارث بلیوں کےلیے لکڑی کے چھوٹے چھوٹے گھر بناتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو