فوجی عدالتوں کی بحالی سے متعلق اپنی تجاویز پر قائم ہیں، ترجمان پیپلزپارٹی

اسلام آباد(آن لائن نیوز اردو پاور) پاكستان پیپلزپارٹی نے واضح كیا ہے كہ فوجی عدالتوں كی بحالی كے لیے حكومت كے تیار كردہ قانونی مسودے كی تجاویز سے اتفاق نہیں كیا اور اپنی تجاویز پر قائم ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی كے ترجمان فرحت اللہ بابر نے كہا ہے كہ میڈیا كی یہ رپورٹ كہ پاكستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے حكومتی مسودے سے اتفاق كرلیا ہے درست نہیں اور پارٹی ان كی تردید كرتی ہے، پی پی پی كسی بھی سركاری ایجنسی كی جانب سے بھی كسی ایسے بیان كو یكسر مسترد كرتی ہے جس سے یہ غلط تاثر پیدا ہو كہ پیپلزپارٹی نے حكومتی تجاویز كے مسودے پر اتفاق كر لیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو