داغوں کی نشاندہی کر کے انہیں دھونے والی واشنگ مشین تیار

لندن(آن لائن نیوز اردو پاور) جاپانی کمپنی پیناسونک نے ایسی واشنگ مشین متعارف کرائی ہے جو بٹن دبانے پر متعلقہ دھبے دھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی کمپنی پیناسونک نے کپڑے دھونے کی ایسی مشین تیار کی ہے جس کی مدد سے گہرے داغ بھی دھوئے جاسکتے ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایسے داغ دھونے کے لئے مشین میں الگ سے بٹن موجود ہے جسے دباتے ہی مشین اپنے خودکار نظام کے تحت کپڑے پر لگا دھبہ صاف کردے گی۔
پیناسونک کمپنی نے پہلے مرحلے میں اس قسم کی مشینیں بھارت میں متعارف کرائی ہیں اور اب تک 5 ہزار مشینیں فروخت ہوچکی ہے جب کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک مزید 30 ہزار مشینیں فروخت کرنے کا ہدف ہے۔ دیگر واشنگ مشین کے مقابلے میں اس خصوصی مشین کی قیمت 10 فیصد زیادہ ہے اور بھارت میں یہ مشین 22 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
بھارتی خواتین کی جانب سے مسلسل شکایات کی جارہی تھیں کہ کپڑے پر لگنے والے سالن کے دھبے ایک دھلائی میں صاف نہیں ہوتے جس کے بعد جاپانی کمپنی نے اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی اسپیشل ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا جس کے بعد ٹیم نے 2 سال کی محنت کے بعد ایسی مشین تیار کرلی جس میں کپڑوں پر لگے دھبے صاف کرنے کے بٹن موجود ہیں یعنی جو دھبہ آپ کو صاف کرنا ہو اس کا بٹن دبائیں اور منٹوں میں دھبہ صاف ہوجائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو