کرینہ کا بالی ووڈ خانز کو زبر دست خراج تحسین

ممبئی(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان نے ایوارڈ شو کے دوران اپنے شوہر سیف علی خان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے خانز کے ساتھ کی گئی فلموں کے ہٹ گانوں پر پرفارم کر کے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے گزشتہ روز ایوارڈز شو کے دوران بالی ووڈ کے خانز کنگ شا ہ رخ، دبنگ سلمان، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر اور چھوٹے نواب سیف کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
اداکارہ نے ایوارڈ شومیں بالی ووڈ کے چاروں خانز کے ساتھ کی گئی فلموں کے ہٹ گانوں پر فارم کیا اور خوب داد سمیٹی۔ اداکارہ نے شا ہ رخ خان کے ہمراہ کی جانے والی فلم ’را ون‘، سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘، عامر خان کے ساتھ فلم ’3 ایڈیئٹس‘ اور چھوٹے نواب اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ کی جانے والی فلم ’ٹشن‘ کے ہٹ گانوں پر پرفارم کیا۔
ایوارڈ شو کے دوران اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے بھی بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار کرن جوہر کو فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ہدایتکار کرن جوہر کو بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے خراج تحسین پیش کرنا تھا لیکن اداکارہ کے زخمی ہونے کے باعث عالیہ بھٹ نے یہ ذمہ داری نبھائی۔

پنھنجي راءِ لکو