لیسٹرشائر نے شرجیل خان کی جگہ لیوک رونکی سے معاہدہ کرلیا

لندن: لیسٹرشائر نے شرجیل خان کی جگہ لیوک رونکی سے معاہدہ کرلیا ہے۔
انگلش کاؤنٹی لیسٹرشائر نے فکسنگ کیس میں معطل پاکستانی اوپنر شرجیل خان کی جگہ نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی سے معاہدہ کرلیاہے۔
شرجیل نے رواں برس ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے لیسٹرشائر سے کنٹریکٹ کیا تھا۔ کاؤنٹی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ شرجیل خان کا کنٹریکٹ اسٹیٹس کلب اور پلیئر کے درمیان ایک نجی معاملہ ہے، فی الحال ہم اس پر کوئی بھی بات نہیں کرسکتے۔

پنھنجي راءِ لکو