شاہ رخ خان کے گھر میں انوشکا کا بھوت

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیر دلچسپ اور انوکھے انداز میں کررہی ہیں جس کے لیے وہ شاہ رخ کے گھر بھی انوکھے انداز میں پہنچیں۔
انوشکا شرما نے 2008 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا جب کہ انہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ فلم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انوشکا ’’پی کے‘‘ اور ’’سلطان‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ان دنوں انوشکا شرما اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ بھوتنی کے روپ میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی تشہیر کے لیے اداکارہ انوکھے انداز اپنا رہی ہیں جس میں وہ حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر بھوت بن کر پہنچیں اور ان سے فلم کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی جب کہ موبائل سے بنائی گئی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پنھنجي راءِ لکو