شاہ رخ اور اکشے کی فلموں کا باکس آفس پر تصادم کا خدشہ

ممبئی(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ کے دو بڑے نام انڈسٹری کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر کھلاڑی اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’کریک‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہونا تھی تاہم فلم کی شوٹنگ کچھ تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہونے پر اب اسے آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس کے بجائے اب اکشے کمار نے 2 جون 2017 کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کو 11 اگست کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شاہ رخ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ایک بار پھر دو بڑی فلموں کا تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور انوشکا شرما بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں تاہم فلم کا ٹائٹل اب تک فائنل نہیں کیا گیا لیکن فلم کی ریلیز کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں جس میں کہا یہ جارہا ہےکہ اکشے اور شاہ رخ کی فلموں کی نمائش کی ایک ہی تاریخ ہے جس سے دونوں بڑے اداروں کے باکس آفس پر تصادم کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے اکشے اور شاہ رخ کی جانب سے فلم کی تاریخ تبدیل کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Follow
taran adarsh ✔ @taran_adarsh
It’s SRK versus Akshay Kumar on 11 Aug 2017 now… Imtiaz Ali’s SRK-Anushka starrer [not titled yet] versus #ToiletEkPremKatha.
9:16 PM – 27 Mar 2017
1,026 1,026 Retweets 2,520 2,520 likes
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہریتھک روشن کی ’’کابل‘‘ ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھی جس سے دونوں فلموں کا بزنس متاثر ہوا تھا تاہم دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں جب کہ گزشتہ سال ہی اگست میں ہریتھک روشن کی فلم ’’موہنجو دڑو‘‘ اور اکشے کمار کی رستم بھی ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو