سلمان خان نے ماموں ہونے کا حق ادا کردیا

مالدیپ(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے بھانجے آہل کی پہلی سالگرہ میں شرکت کے لیے 22 گھنٹے کا ہوائی سفر کرکے آسٹریا سے مالدیپ پہنچے۔
سلمان خان بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں اور فلم نگری میں بھی کئی چائلڈ ایکٹرز کو متعارف کراچکے ہیں جب کہ سلو میاں اپنے بھتیجوں اور بھانجوں سے بھی خوب محبت کرتے ہیں اور یہاں تک کہ بھانجے آہل کومشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ کے سیٹ پر بھی لے آئے تھے لیکن اب انہیں بھانجے کی محبت نے گھنٹوں کے سفر پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے لیے آسٹریا میں موجود تھے جہاں وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد بھانجے کی سالگرہ کے لیے 22 گھنٹے کا طویل فضائی سفر کرکے مالدیپ پہنچے اور آہل کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوئے۔ سلو میاں کی بہن ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب مالدیپ کے جزیرے میں ہوئی جس میں پوری خان فیملی کے علاوہ سلمان کی قریبی دوست لولیا وینترنے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کی ہدایتکاری کے فرائض علی عباس ظفرسر انجام دے رہے ہیں اور فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو