پی سی بی کا شاہدآفریدی کیلیے الوداعی تقریب سجانے پر غور

لاہور(آن لائن نیوز اردو پاور) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہدآفریدی کیلیے الوداعی تقریب سجانے پر غور شروع کردیا۔
پی سی بی شاہد آفریدی کیلیے الوداعی تقریب سجانے پر غور کرنے لگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ آل راؤنڈر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے اور سابق کپتان پاکستان کے ہیرو ہیں جب کہ جلد ہی ملاقات کرکے الوداعی تقریب کا پروگرام طے کریں گے، انہوں نے اپنے پیغام کے آخرمیں ’’لو یو لالا‘‘ بھی لکھا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو فون بھی کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو