ناسا کا عظیم الجثہ پریشر بیلون کامیابی سے فضا میں روانہ

ولنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور) نیوزی لینڈ میں ناسا کا اسٹیڈیم کے سائز کا پریشر غبارہ کئی مرتبہ خراب موسمی صورتحال کے باعث ناکام کوشش کے بعد بدھ کو فضا میں چھوڑ دیا گیا۔
ناسا کے مطابق غبارے کا پہلا مشن 100دن پر مشتمل ہے جس دوران اس میں نصب آلات کہکشائوں سے زمین کی طرف آنیوالے ان’’ الٹرا ہائی انرجی کاسمک پارٹیکلز‘‘ کا مشاہدہ اور مطالعہ کرینگے جو زمین کی فضا میں پہنچنے کے بعد بکھر جاتے ہیں۔
اس منصوبے کے سائنسدانوں کے مطابق وہ ایک عرصہ سے ان پر اسرار ذرات کا اصل ماخذ اور مقصد جاننے کی جستجو کر رہے ہیں۔ بیلون مشن کے دوران زمین کی سطح سے 34 کلو میٹر اوپر تک فضا میں تیرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ غبارے کو نیوزی لینڈ کے جنوبی سیاحتی مقام وناکا سے چھوڑا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو